کپوارہ //وادی میں لاک ڈائون کے پیش نظر کرناہ کی درد زہ میں مبتلا خاتون کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے لل اسپتال منتقل کیا گیا ۔ حالیہ برفباری کی وجہ سے چوکی بل کرناہ سڑک کو 14اپریل تک گا ڑیو ں کی نقل وحمل کے لئے بند کیاگیا ہے ۔چار روز سے بند پڑی سڑک کی وہ سے کرناہ کے ٹحاجی ناڑ ٹنگڈار میں درد زہ میں مبتلا ایک خاتون کوسب ضلع اسپتال ٹنگڈار میں دا خل کیا گیا تاہم ڈاکٹرو ں نے انہیں فوری طور لل دید اسپتال منتقل کرنے کی صلاح دی۔خاتون کے اہل خانہ نے معاملہ سب ڈویژنل مجسٹریٹ کرناہ ڈاکٹر بلال محی الدین کی نو ٹس میں لیا ۔سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے مقامی فوجی یونٹ کے آفیسران کیساتھ معاملہ اٹھایا، جس کے بعد فوج نے ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے مزکورہ خاتون کو سرینگر منتقل کیا ۔مقامی لوگو ں نے فوج اور کرناہ انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا۔