کرناہ کپوارہ شاہراہ 6 روز بعد آمدورفت کیلئے بحال

کرناہ//برفباری کی وجہ سے 6 روز تک بند رہنے کے بعد کرناہ کپوارہ شاہراہ کومنگل کو گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بحال کیا گیا ۔شاہراہ پر کرناہ سے کپوارہ کی طرف 60کے قریب گاڑیوں نے سفر کیا جن میں دو ایمبولنس گاڑیاں بھی شامل تھیں جبکہ کپوارہ سے کرناہ کی طرف بھی 70 گاڑیوں کوروانہ کیاگیا ۔شاہراہ پر کل ملا کر دس فٹ برف جمع ہے اورگاڑیاں برف سے بنی ٹنل سے گزرتی ہیں۔برف کی وجہ سے سڑک پر پھسلن پیدا ہوئی ہے ۔اس دوران مسافروں نے فوج اور انتظامیہ پر الزام عاید کیا کہ دونوں اداروںکے بیچ تال میل کا فقدان ہے ۔عوام نے ضلع انتظامیہ سے مانگ کی کہ سڑک کو آمدورفت بنانے کیلئے نمک کا استعمال کیا جائے۔