کرناہ //کرناہ کے نوجوانوں کو کھیل کود کی طرف راغب کرنے کیلئے فوج کی جانب سے کئی طرح کے مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور اسی کڑی کے تحت منگل کو کرناہ کے چھمکوٹ گرونڈ میں ایک میگااسپورٹ ایونٹ کرناہ پریمیر والی بال لیگ کا آغاز ہوا ۔یہ مقابلہ تقریبا ّایک ماہ تک چلے گا جس میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس تقریب کا اہتمام فوج کی شکتی وجے بریگیڈ کررہی ہے جس کا تعاون آل جے کے یوتھ سوسائٹی کے نوجوان اور رضاکاروں کر رہے ہیں۔منگل کو گرونڈ میں ایک افتتاحی میچ آرمی الیون اور کرناہ الیون کے مابین کھیلا گیا ۔تقریب کے دوران وادی کے معروف فنکار وگلوکار وقار خان نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ لیگ کا فائنل میچ 21 اگست کو کھیلا جائے گا جب ہندوستانی فوج اپنی آزادی کے 75 سال منائے گی۔