کرناہ میں کنٹرول لائن پر پاکستانی شہری گرفتار

 سرینگر/کرناہ میں کنٹرول لائن پر فوج نے سنیچر کو ایک پاکستانی شہری کی گرفتاری عمل میں لانے کا دعویٰ کیا ہے ۔

 فوجی ذرائع کے مطابق فوج کی17بہار ریجمنٹ سے وابستہ اہلکاروں نے امروہی سیکٹر میں مشکوک نقل حرکت دیکھی جس کے بعد انہوں نے ایک شخص، جو کنٹرول لائن عبور کر کے آیا تھا، کی گرفتاری عمل میں لائی ۔

پولیس ذرائع نے بھی اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ شخص کو ابھی پولیس کے حوالے نہیں کیا گیا ہے البتہ فوج کی جانب سے مذکورہ پاکستانی شہری کی پوچھ تاچھ جاری ہے ۔

گرفتار شدہ پاکستانی شہری کی شاخت شبیر احمد ولد میر ولی ساکنہ منجاکوٹ کے بطور کی گئی ہے ۔