اشرف چراغ
کپوارہ//کرناہ میں تیزرفتارٹریکٹر نے ایک کمسن کوکچلا جبکہ کرالہ گنڈہندوارہ میں ٹریکٹرالٹنے سے ڈرائیورکی موت واقع ہوگئی۔ کرناہ میں ایک حادثہ کے دوران تیز رفتار ٹریکٹر نے ایک کمسن کو کچل ڈلا جس کے نتیجے میں موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوئی ۔ چھمکوٹ علاقہ میں ایک ٹریکٹر زیر نمبر JK09C-0019نے پیر کو 11سالہ بچے نوراں شاہ کو اس وقت کچل ڈلا جب وہ سڑک سے گزر رہا تھا ۔بتایا جاتا ہے کہ مقامی لوگو ں نے اگرچہ کمسن کو ہسپتال لے جانے کی کوشش کی ،تاہم وہ اپنے زخمو ں کی تاب نالاکر دم تو ڑ بیٹھا ۔ادھر ہندواڑہ کے کرالہ گنڈ علاقے میں پیر کو ٹریکٹر ڈرائیور کی موت اس وقت ہوئی جب اس کا ٹریکٹر پلٹ گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ آصف احمد وانی ولد غلام محمد وانی ساکن منگوال پورہ کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ قانونی لوازمات پوراکرنے کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔