کپوارہ// کپوارہ کے سرحدی علاقہ کرناہ میں پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ جنگجوئو ںکے ایک معاون کو گرفتار کیا گیا اور ایک فرار ہوا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک خصوصی ٹیم نے منگل کے روز ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر کرناہ کے تکیہ بہادر کوٹ کے عادل حسین ولد میر حیدر شاہ کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر کی تلاشی لی ۔عادل جنگجوئوںکا اپر گرائونڈ ورکر ہے ۔دوران تلاشی پولیس نے عادل کے گھر سے دو AK.47رائفلیں ،دو میگزین اور208 گولیو ں کے راونڈ بر آمدکئے ۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دوران تفتیش عادل نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسلحہ کی فراہمی فارض احمد ولد میر شاہ ساکن پراڈہ کرناہ اسلحہ سپلائی کرتا ہے جس کے بعد پولیس نے فارض کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم وہ فرار ہوا ۔پولیس نے فارض کے گھر سے 4پسٹل ،پانچ میگزین اور برائون شوگر کا ایک پاکٹ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔پولیس نے اس ضمن میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر106/2021زیر دفعہ 7/25،8/22/29اور23/39/40درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
کرناہ میں بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد
