کرشی وگیان کیندر پونچھ نے کسان میلے کا اہتمام کیا

حسین محتشم
پونچھ//کرشی وگیان کیندر پونچھ نے محکمہ باغبانی کے اشتراک سے زراعت اور محکمہ باغبانی کو فروغ دینے کے لئے کسان میلہ کا انعقاد کیا۔ اس میلے میں تقریبا 400کسانوں نے جن میں سرپنچ ، پنچ بھی شامل تھے نے شرکت کی ۔ میلے کاافتتاح محکمہ کے اعلی افسر نے کیا۔ اس موقع پر ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، جس میں محکمہ اگریکلچر، شعبہ باغبانی، محکمہ مویشی پروری ، محکمہ سیری کلچرراور دیگر شعبوں نے کسانوں کو راغب کرنے کیلئے اپنے اپنے سٹال لگائے تھیانتظامیہ کی جانب سے منعقد کئے گئے کسان میلے کا اصل مقصد کسانوں کو زراعت، باغبانی اور دیگر شعبوں کی طرف راغب کرنا اور اس سے منسلک دیگر شعبوں میں ترقی اور فصلوں کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے کسانوں کو بیدار کرناتھا۔ محکمہ کے اعلیٰ افسران نے میلے میں شرکت کرنے والے کسانوں اور عوامی نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔انھوں نے کہا کہ اس قسم کے پروگرام کا مقصد کسانوں کو بہترین ساز و سامان کے ساتھ ساتھ بہترین اقسام کے بیج مہیا کروانا ہے، تاکہ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کیا جاسکے اور آئندہ اس طرح کے پروگرام ضلع کے دور دراز تحصیل میں بھی کروائے جائیں گے۔