کا گھریلو صارفین کو پیغامKPDCL پاور ایمنسٹی سکیم پر سود کی چھوٹ کا فائدہ اٹھائیں

۔ 13,985صارفین کو راحت ملی،12.42کروڑ روپے کی آمدن حاصل

سرینگر//کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈی سی ایل)نے گھریلو صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ آگے آئیں اور پاور ایمنسٹی سکیم کے تحت حکومت کی طرف سے پیش کردہ سود کی چھوٹ کا فائدہ اٹھائیں، جس سے انہیں اپنے طویل التوا بلوں کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔

 

ایک بیان میں، کے پی ڈی سی ایل ترجمان نے کہا کہ پاور ایمنسٹی سکیم کو 2022 میںمتعارف کیا گیا تھا، اب اسے 31 مارچ 2025 تک بڑھا دیا گیا ہے، تاکہ ان گھریلو صارفین کو سہولت فراہم کی جا سکے جو پہلے اس کے فوائد حاصل نہیں کر سکے ہیں۔ایمنسٹی سکیم کو موصول ہونے والے مثبت ردعمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، ترجمان نے صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے متعلقہ الیکٹرک سب ڈویژن سے رابطہ کریں تاکہ سکیم کے مطابق تاخیر سے ادائیگی کے سرچارج کے بغیر بجلی کے بقایا جات کی ادائیگی کی جاسکے۔ انہوں نے کہا، “صارفین واجب الادا اصل رقم پوری یا مساوی اقساط میں ادا کر سکتے ہیں تاکہ اپنے دعوئوں کو حل کرنے کے لیے وصول کیے گئے سود پر معافی کا دعوی کر سکیں۔ نہوں نے کہا، حکومت نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ اس سکیم کو 31 مارچ 2025 سے آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔تقریبا 13,985 گھریلو صارفین نے دیر سے ادائیگی کے سرچارج پر معافی کی اسکیم کا فائدہ اٹھایا ہے جس کے ساتھکارپوریشن نے اب تک 12.41 کروڑ روپے کا ریونیو اکٹھا کیا ہے۔گھریلو صارفین سے حکومت کی طرف سے فراہم کردہ آخری موقع سے فائدہ اٹھانے کی تاکید کرتے ہوئے، ترجمان نے مزید کہا کہ جاری کردہ احکامات کے مطابق، اس کے پاس بغیر کسی اطلاع کے ان صارفین کا رابطہ منقطع کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچے گا، جو اسکیم کے فوائد سے فائدہ نہیں اٹھاتے ہیں۔