کانہامہ ماگام میں 7اہل خانہ

  ٹنگمرگ//کانہامہ ماگام میں ایک ہی کنبے کے سات افراد پنچ اور سرینچ نشستوں پر بلامقابلہ کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔ ان میں سے بڑی بہو سر پنچ منتخب ہوئی ہے۔ کانہامہ ماگام سے تعلق رکھنے والے ایک ہی کنبے کے 7 اہل خانہ نے گائوں کی تعمیر و ترقی کے لئے پنچ اور سرینچ نشستوں کیلئے فرام جمع کئے تھے جو سبھی بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں۔ گائوں سات وارڈوں پر مشتمل ہے اور ساتوں وارڈوں پر ایک ہی کنبے کے افراد نے فارم جمع کئے تھے ۔محمد رمضان شیخ، ان کی اہلیہ ،تین بیٹوں اور دو بہوئوں نے کمال جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ کنبہ کے سرپرست سمیت سبھی بلامقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں۔مذکورہ کنبہ کی چھوٹی بہو پنچ اور بڑی بہو سرینچ بن گئی ہیں جبکہ محمد رمضان شیخ ان کی اہلیہ اور تین بیٹے بھی پنچ بن گئے ہیں۔محمد رمضان شیخ نیذرایع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے صرف گائوں کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنے افراد خانہ کو آگے لایا ۔محمد رمضان شیخ کے مطابق کانہامہ گائوں میں تعمیر و ترقی آج تک اس وجہ سے متاثر تھی کیونکہ گائوں میںنہ کوئی پنچ تھا اور نہ سرینچ ۔گائوں کے لوگوں نے بھی محمد رمضان شیخ کے حوصلے کی سراہنا کرتے ہوئے امید جتائی ہے کہ اب پنچایاتی نظام کی بحالی سے کانہامہ میں ترقیاتی دور کا آغاز ہوگا