کانگڑہ گلہوتہ پنچایت میں بجلی کے کھمبے فراہم کرنے کی مانگ

مینڈھر//تحصیل مینڈھر کے کانگڑہ گلہوتہ پنچایت کی عوام نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ پنچایت میں بجلی کی معقول فراہمی کیلئے جلداز جلد بجلی کے کھمبے فراہم کئے جائیں ۔پنچایت کے کیری گلہوتہ گائوں کی عوام نے متعلقہ محکمہ پرالزام عائد کرتے ہو ئے کہاکہ گزشتہ کئی مہینوں سے دیگر علا قوں میں عوام کو بجلی کی فراہمی کیلئے کھمبے فراہم کئے جارہے ہیں لیکن کیری گلہوتہ کی عوام کو یکسر نظر انداز کیا جارہاہے ۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کے اندر بجلی کی تاریں درختوں کے ساتھ لٹکی ہوئی ہیں جس سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ ملازمین کی لا پرواہی کی وجہ سے علاقہ کے اندر کھمبے نہیںفراہم کئے گئے۔لوگوں نے کہاکہ متعلقہ محکمہ کو پلان بنا کر نہیں دیا گیا لیکن اس کے باوجود بھی عوامی مسائل کی جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے ۔عوام نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ جن ملازمین کی لاپرواہی کی وجہ سے مذکورہ گائوں میں بجلی کے کھمبے فراہم نہیں کیا گیا ان کیخلاف تحقیقات عمل میں لائی جانی چاہیے ۔محکمہ پی ڈی ڈی کے ایگزیکٹو انجینئر نے کہا کہ مرکز کی طرف سے دئیے گئے بجلی کے کھمبوں کی سکیم اب بند ہو چکی ہے لہذا جو جو علاقہ رہ گیا اس کیلئے نیا پلان بنا کر بھیجا جائے گا تاکہ ان لوگوں کو بھی کھمبے مل سکیں۔