پونچھ// کانگریس کارکنان کا ایک اجلاس سینئر لیڈر چوہدری عبدالغنی کی رہائش گاہ پر منعقد ہواجس کے بعد کارکنان نے ڈپٹی کمشنر پونچھ محمد اعجاز اسد سے ملاقات کرکے ان کے سامنے عوامی مسائل رکھے ۔اس موقعہ پر عبدالغنی نے امید ظاہر کی کہ مقامی آفیسر ہونے کے ناطے اعجاز سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اوروہ ضرور ان امیدوں پر پورا اتریںگے ۔انہوںنے نریگا کے بقایا جات کی ادائیگی پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اجرتیں نہ ملنے کی وجہ سے غریب لوگ پریشان ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ناڑی ڈنہ،کوجرا بانڈی چیچیاں،اڑائی،نونا بانڈی سے انڈیا گیٹ(قصبہ)ہلا گلپور،ساڑ سڑک،کلسہ مگناڑ،کھنیترکلسہ،شاہپور سڑک سمیت کئی سڑک پروجیکٹ ادھورے پڑے ہیں جنہیں مکمل کیاجائے ۔چوہدری عبدالغنی نے 2014کے سیلاب میں ہوئے نقصانات کا معاوضہ اب تک نہ ملنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تباہ شدہ عمارتوں کی دوبارہ مرمت کروائی کی جائے جن میں مڈل اسکول کیرا اڑائی،مڈل اسکول قصبہ،مڈل اسکول ناڑی ،ننگالی پل بھی شامل ہیں ۔انہوں نے لفٹ اسکیمیں شروع کئے جانے کے بعد ان کے کام کو روکے جانے پر بھی اعتراض کیا اور کہاکہ چکترو تا ڈنہ ڈوئیاں،نونا بانڈی سرل،بانڈی چیچیاں چیڑ والا جبڑی والا لفٹ اسکیم،بنپت لفٹ اسکیم،کھواڑیاں لفٹ اسکیم،دگوار پوٹھی لفٹ اسکیم کو مکمل کیاجائے ۔غنی نے کہاکہ سیلاب کی وجہ سے کھنیتردلیرہ نہر،جھلاس سلوتری نہر،سراڑ نہر،سولہ نہر،گنتریاں مندھار نہر تباہ ہوگئیں جن کی مرمت کی جائے تاکہ لوگوں کو کاشتکاری میں فائدہ ہوسکے اور پانی کی کمی کا مسئلہ بھی نہ رہے ۔انہوںنے پونچھ میں بجلی کے نظام میں بہتری پر زور دیا۔کانگریس لیڈر نے ضلع ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سٹی اسکین مشین چلانے کیلئے ماہرین کی تعیناتی عمل میں لانے کی اپیل کی ۔انہوںنے دیگر طبی مراکز میں بھی عملے کی تعیناتی پر زور دیا۔غنی نے کہاکہ سرحدی علاقوں میں ہر ایک گھر کیلئے بینکرتعمیر کیاجائے ۔ڈپٹی کمشنرنے وفد کو یقین دلایاکہ وہ زیر غور آئے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریںگے ۔وفد میںسید امیر حسین شاہ،گلزار جٹ،چوہدری خان محمد،نزیر خان،چوہدری محمد رشید،جگجیت سنگھ منیجر بس اسٹینڈ، شمس دین، محمد بشیر بجران، محمد یاسین، جہانگیر ملک،سرپنچ امیر حسین چشتی، چوہدری باغ حسین،سردار اجیت سنگھ،ابھینو شرما،سردار بلویندر سنگھ،چوہدری کمال دین،مستری صلاح محمد ،منیر حسین،اکبر حسین ،ریٹارڈ لکچرر امید دین منڈی،چوہدری محمد دین سرپنچ،ذوالفقار بھٹو ،باغ حسین ،محمد رشید اعوان،غلام حسین میلو،پیر منور حسین شاہ،اشرف چوہان،جان بہادر،اکبر میر ،فیض اکبر راٹھور،شبیر راٹھور،نظر دین گیگی،حاجی محمد صدیق ،محمد اشفاق،محمد کبیر ،گلشن کمار وغیرہ بھی شامل تھے ۔