نئی دہلی //حالیہ دنوں میں کئی سینئرلیڈروں کی بغاوت سے دوچار آل انڈیا کانگریس کمیٹی میں جاری اندرونی خلفشار اُسوقت مزیدگہراہوگیا جب گروپ23میں شامل سینئرلیڈرغلام نبی آزاد اورکپل سبل نے پارٹی قیادت کی فیصلہ سازی پرہی سوال اُٹھا دیا ۔دونوں ناراض لیڈروںنے فیصلہ سازی کے عمل پر سخت سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کوئی اجارہ داری نہیں ہے ، اورسینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔انہوںنے کہاکہ پارٹی کودرپیش مشکلات پرغوروخوض کیلئے سی ڈبلیو سی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جائے ۔