عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جموں و کشمیرحکومت نے محکموں پر بوجھ بنے اور غیر تسلی بخش کارکردگی دکھانے والے ملازمین کو برخواست کرنے کے معاملات پر غور کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ حکومت کے اے آر آئی اور ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ نے ایک داخلی کمیٹی تشکیل دی ہے جو نان پرفارمنگ اور ڈیڈ ووڈ ملازمین کو ملازمت سے ہٹانے کے لیے ان کے معاملات پر غور کرے گی۔انتظامی سیکرٹری( اے آر آئی اور ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ) اسکے چیئرپرسن ہونگے جبکہ کمیٹی میںسیکرٹری (ٹیکنیکل)، ڈائریکٹر فائنانس اور انڈر سکریٹری( ایڈم)اے آر آئی اور ٹریننگز ،جنرل منیجرگورنمنٹ پریس سرینگر اورجنرل منیجر(رنبیر) گورنمنٹ پریس جموں اسکے رکن ہونگے۔تمام محکموں کے سربراہان ایسے ملازمین کی شناخت کر کے انکے کیسوں کو آگے کی کارروائی کرلئے بھیجیں گے،تاکہ کام کاج نہ کرنے والے ملازمین کی فہرست بنا کر کمیٹی کو روانہ کرے گی ۔داخلی کمیٹی ایسے سرکاری ملازمین کے سروس ریکارڈ کا جائزہ لیکراسکی جانچ کرے گی اور اس پر مبنی رپورٹ، جس میں مذکورہ معمالے کی مکمل تفصیلات درج ہوں تاکہ اسے متعلقہ کمیٹٰ، جو اسکے لئے بنائی جائے گی، کے سامنے پیش کی جاسکے۔مذکورہ کمیٹی کسی ملازم کیخلاف تیار کی گئی رپورٹ پر جبری برخواست کے عمل کو یقینی بنائے گی ۔