راجوری //راجوری کے دھرمسال علاقے میں ایک کار پراسرار طور پر لگی آگ میں خاکستر ہوگئی ۔ذرائع کے مطابق کار زیرنمبرچھتہ روڈ پر چل رہی تھی جس دوران دھرمسال کے مقام پر اچانک سے اس میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی ۔اس دوران سڑک پر سفر کررہے لوگ دوڑ کر وہاں پہنچے تاہم کار پوری طرح سے تباہ ہوچکی تھی ۔یہ کار سریندر کمار کی تھی ۔