کارک مکڑی میں پانی کے ٹینک کی تعمیرتعطل کا شکار

نوشہرہ//ضلع نوشہرہ میںہندپاک حدمتارکہ پرواقع گارک مکڑی میں محکمہ پی ایچ ای کی جانب سے بنایاجارہا پانی کاٹینک کی تعمیربندہونے کی  لوگوں نے اس کی اعلیٰ سطحی جانچ کی مانگ کی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھوانی بی پنچایت کے سرپنچ رتن لعل پنچ دیوان چند،راجندرکمار وغیرہ نے بتایاکہ سرحدپررہنے والے والے پینے کے پانی کی قلت سے سخت پریشان ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ 9 ماہ پہلے گائوں میں پانی سپلائی کرنے کیلئے محکمہ کی طرف سے ایک ٹینک چھوٹے ٹیک کے ساتھ تعمیرکرانے کاذمہ ایک ٹھیکیدارکودیاتھا اُس نے کچھ کام کیااوربعدمیں کام روک دیا۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کوپانی کی قلت سے سخت پریشانیاں جھیل کرنی پڑرہی ہیں۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے ریاستی گورنرانتظامیہ سے پانی کے ٹینک کی تعمیربندہونے کی تحقیقات کامطالبہ کیاہے ۔