سرینگر// نیشنل کانفرنس کا ایک وفد نے ،ضلع صدر سرینگر ،پیر آفاق احمد کی قیادت میں صدرِ حلقہ راولپورہ غلام نبی ڈار کے گھر جاکر وہاں تعزیت کی اور لواحقین کی ڈھارس بندھائی۔ یاد رہے کہ غلام نبی ڈار کے برادر عبدالاحد ڈار گذشتہ روز انتقال گر گئے۔ وفد پارٹی رکن بلال احمد ساکن اخراج پورہ کے گھر بھی گیا اور وہاں مرحوم کے سوگوران کیساتھ تعزیت کی اور اُن کی ڈھارس بندھائی۔ اس موقعے پر مرحومین کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی۔ وفد میں شوکت احمد میر، جگدیش سنگھ آزاد، غلام نبی تیلبلی، ڈاکٹر سعید، غلام محی الدین، قیصر جلالی اور خالد راٹھورشامل تھے۔ ادھر پارٹی نے معروف دینی شخصیت الحاج غلام محی الدین حافظ ساکن حمام بل خانیار اور نوجوان تاجر، وسیع آزاد کے حادثے میں موت پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے جملہ سوگواران کیساتھ تعزیت کی ہے۔ پارٹی کے ایک وفد نے مرحومین کے گھر جاکر تعزیت کی اور اُن کی ڈھارس بندھائی۔