سرینگر// کورونا وائرس کے انفیکشن کی روک تھام کے لئیکارون اسلامی کی طرف سے کل سرینگر کے کئی علاقوں میں ادویات کا چھڑکائو کیا گیا ۔ساز و سامان سے لیس کاروان اسلامی کے رضا کار کل سول لائنز کے مختلف علاقوں میں نمودار ہوئے اورسڑکوں ،پارکوں اور بازاروں میں ادویات کا چھڑکائو کیا ۔رضا کاروں نے ریگل چوک ،پریس کالونی اور دیگر کئی مقامات پر دن میں کئی مرتبہ ادویات کا چھڑکائو کیا۔ انہوںنے بازاروں کے علاوہ ، عوامی نوعیت کے بھیڑ بھاڑ والے مقامات اور گاڑیوں پر بھی چھڑکائو کیا۔دریں اثناء کئی سماجی انجمنوں کی طرف سے کل صدر ہسپتال میں لوگوں میں ماسک تقسیم کئے ۔کئی مقامات پر لوگوں کو کروناوائرس سے بچائو کیلئے جانکاری دی گئی اور پوسٹر بھی تقسیم کئے گئے ۔