کابینہ سیکریٹری کی چیف سیکریٹریوں سے بات چیت

نئی دہلی //مرکزی کابینہ سکریٹری نے ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کو جنگ زدہ یوکرین سے ہندوستانیوں کو نکالنے کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیر اعظم مودی کی ہدایت پر، کابینہ سکریٹری راجیو گوبا نے چیف سکریٹریوں سے بات کی اور انہیں یوکرین سے ہندوستانی طلباء کے محفوظ انخلاء  کے لئے مرکز کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔کابینہ سکریٹری نے چیف سیکریٹریوں سے بات کی اور انہیں یوکرین سے طلباء کو واپس لانے کے لیے حکومت ہند کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہیں بتایا گیا کہ وہ ضلع ترقیاتی کمشنروں سے کہیں کہ کہ وہ طلباء کے اہل خانہ سے رابطہ کریں اور انہیں کیے جانے والے انتظامات سے آگاہ رکھیں۔میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے انہیں طلاب کے بارے میں تفصیلات بھیج دی گئی ہیں اور یوکرین سے طلبا کو نکالنے کی کاششیں جاری ہیں۔ادھر ہندوستان نے جنگ زدہ یوکرین کو انسانی امداد کے طور پر دوائیں اور دیگر طبی امداد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایت پر چار سینئر وزراء جیوترادتیہ سندھیا، کرن رجیجو، ہردیپ سنگھ پوری اور جنرل وی کے سنگھ جلد ہی پڑوسی ممالک کے لیے روانہ ہوجائیں گے ۔ سندھیا مالدووا اور رومانیہ جائیں گے ، رجیجو جمہوریہ سلوواک، پوری ہنگری اور جنرل وی کے سنگھ پولینڈ جائیں گے ۔ یہ وزراان ممالک میں یوکرین سے آنے والے ہندوستانیوں کو وطن واپس بھیجنے کی مہم آپریشن گنگا میں نگرانی اور رابطہ کاری کا کام کریں گے ۔ترجمان نے کہا کہ پہلی ایڈوائزری جاری ہونے کے بعد سے تقریباً 8000 ہندوستانی شہری یوکرین سے باہر جاچکے ہیں۔ اب تک چھ پروازوں کے ذریعے 1396 طلباء یہاں پہنچ چکے ہیں اور آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید تین پروازیں پہنچ رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ہندوستانی طلباء اور ان کے اہل خانہ کی ٹیلی فون کالز کے دباؤ کی وجہ سے زیادہ تر کالیں ریسیو نہیں ہو پارہی ہیں۔ اس مسئلے کے پیش نظر وزارت خارجہ ملازمین کی تعداد میں اضافہ کر رہی ہے ۔ دہلی میں وزارت خارجہ کا کنٹرول روم بھی ٹھیک سے کام کر رہا ہے۔