کئی مقامات پر لائوڈا کی انہدامی کارروائی

سرینگر// لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (لائوڈ ا) کی انفورسمنٹ ونگ ٹیموں نے واگنڈ ،فرینڈس کالونی ،ڈانگر پورہ تیل بل میں غیر قانونی تجاویزات کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کئی ڈھانچوں کو مسمار کردیا جس دوران ٹیموں کو سخت عوامی مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا ،جسکی وجہ سے ایک اہلکار زخمی بھی ہوا ۔لائودا کے ترجمان نے بتایا کہ انہدامی ٹیموں نے 4ڈھانچوں ،2منزلہ ڈھانچہ ،ایک منزلہ ڈھانچہ اور ایک دکان جو کہ عدالت عالیہ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر کئے گئے تھے کو منہدم کیاجس دوران لائوڈاسکارڈ پر بقول اُنکے اینٹوں سے حملہ کیاگیا ،جسکی وجہ سے ایک اہلکار خورشید احمد لون زخمی ہوا ۔