کئی سیاسی رہنما اورمہلوک پولیس اہلکار کے اہلخانہ لیفٹینٹ گورنر سے ملاقی | درپیش مسائل کو حل کرنے کی منوج سنہا کی یقین دہانی

سری نگر// راج بھون میں یہاں  پی ڈی پی کے سابق رہنما انجینئرنظیراحمدیتو،سابق ممبر اسمبلی گاندربل شیخ اشفاق جبار،جاں بحق ہوئے ایک پولیس اہلکار کے اہل خانہ اور آل پاٹیزسکھ کارڈنیشن کمیٹی کے وفد نے ملاقات کرکے انہیں اپنے مشائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔ایک سرکاری بیان کے مطابق پی ڈی پی کے سابق لیڈر ،سیاسی کارکن اور جے اینڈ کے سیمنٹس لمٹیڈ کے سابق چیئرمین نذیر احمدیتو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہاسے یہاں راج بھون میں ملے ۔نذیر احمدیتونے لیفٹیننٹ گورنر کو مختلف ترقیاتی مسائل بشمول دود ھ گنگا سے کوڑا کرکٹ ہٹانے ، بہتر سڑک رابطہ نظام اور چاڈورہ میں زچہ و بچہ ہسپتال کی مانگ کی۔اُنہوں نے یوسمرگ سیاحتی مقام میں جنگلات کے تحفظ و ترقی ، چرار شریف علاقے میں زراعت ، باغبانی اور دیگر پیشوں میں مقامی نوجوانوں کی سکل ڈیولپمنٹ کے لئے سکل ڈیولپمنٹ سینٹر کی مانگ کی۔ اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو بتایا کہ تعلیم ، روزگار اور دیگر مواقع کے امور کے بارے میں موجودہ انتظامیہ سے نوجوانوں کو کافی اُمید یں وابستہ ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اُنہیں یقین دِلایا کہ اُن کی تمام جائز مسائل کا بغورجائزہ لے کر ان کا حل یقینی بنایا جائے گا۔سابق ایم ایل اے گاندربل شیخ اشفاق جبار نے یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہاسے ملاقات کی۔ شیخ اشفاق جبار نے لیفٹیننٹ گورنر کو گاندربل حلقہ انتخاب کے ترقیاتی مسائل کے بارے میںجانکاری دی ۔اُنہوںنے سڑک رابطہ ، بجلی ، پینے کے پانی کی سہولیات میں توسیع کی مانگ کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے شیخ اشفاق جبار کو یقین دِلایا کہ اُن کی جائز مانگوں اور مسائل پر بغور جائزہ لیا جائے گا اور ان  کا بروقت حل یقینی بنایا جائے گا۔چیئرمین آل پارٹیز سکھ کاڈی نیشن کمیٹی اور پرویژنل پریزیڈنٹ اپنی پارٹی شری جگموہمن سنگھ رینہ نے یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی۔رینہ نے لیفٹیننٹ گورنر کو یوٹی ٹریٹری میں رہ رہے سکھ برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیااور اپیل کی کہ ان مسائل کے حل کے لئے توجہ مرکوز کی جائے۔اُنہوں نے نیشنل کمیشن فار مائینارٹیز ایکٹ کا دائرہ جموںوکشمیر تک وسیع کرنے کی مانگ کی تاکہ اقلیتی طبقے اس سے استفادہ کرسے۔ اس کے علاوہ انہوںنے لیفٹیننٹ گورنر کو  دیگر مسائل بھی گوش گزار کئے۔ لیفٹیننٹ گورنر او ررینہ نے دیگر ترقیاتی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا جن میں پینے کے وسائل کو بروئے کار لانے کی ضرورت، دستکاری شعبے کے تحت روزگار پیدا کرنے اور دیگر معاملات شامل ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے  جگموہن سنگھ رینہ کو یقین دلایا کہ ان کی جائز مانگوں کو بغور جائزہ لیا جائے گااور ان کامرحلہ وار حل یقینی بنایا جائے گا۔ اُنہوں نے انہیں یقین دلایا کہ یوٹی اِنتظامیہ سماج کے ہر طبقے کی یکسان فلاح و بہبود کے لئے وعدہ بند ہے۔ادھرلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہایہاں جان بحق ہوئے پولیس اہلکار جاوید اقبال کے اہل خانہ سے ملے ۔ جن میں مہلوک اہلکار کی بہن شبنم پرویز اور صائمہ عمران شامل تھیں۔ جنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو انہیں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے انہیں بغور سنا اور یقین دلایا کہ ان کے جائز مسائل پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔
 
 
 
 

لیفٹیننٹ گورنر کا رگھووینش پرساد سنگھ کی موت پر اِظہار تعزیت 

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے سابق مرکزی وزیراور کہن مشق سیاست دان شری رگھو وینش پرساد سنگھ کی وفات پر تعزیت کا اِظہار کیا۔اپنے ایک تعزیتی میں لیفٹیننٹ گورنر نے شری پرساد کو ایک بہترین پارلیمنٹرین قرار دیا جنہوں نے سماج کے پسماندہ طبقوں کی فلا ح و بہبود کے لئے انتھک محنت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے آنجہانی کی روح کے دائمی سکون اور سوگوار خاندان کو یہ صد مہ برداشت کرنے کے لئے دعا کی۔