نیوز ڈیسک
جموں//حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ جموں میں کورونا وائرس کے2نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ ایک مریض شفایاب ہوا ہے ۔اس دوران صوبہ بھر میں 3مریض اس وقت بھی کورونا سے جوجھ رہے ہیں۔سرکاری بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ جموں کے ضلع جموں میں 02 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔کٹھوعہ ،ادھم پور ، راجوری ، ڈوڈہ ،سانبہ،جموں ، پونچھ ،رام بن اور رِیاسی اضلاع سے کسی مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,46,84,766ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 13؍اپریل2022کی شام تک2,42,30,857نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,53,909 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔علاوہ ازیں اَب تک63,91,434افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں30,813اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔77فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ4,90,786اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق58,65,008اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 17,032کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,23,65,679تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔