ڈی ڈی سی وائس چیئر مین نے رابطہ سڑ ک کا افتتاح کیا

مینڈھر //ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ کے وائس چیئر مین محمد اشفاق چوہدری نے سلواہ علاقہ میں ایک رابطہ سڑک کی تعمیر کاافتتاح کیا ۔اس دوران موصوف کے ہمراہ مقامی معززین و پنچایتی اراکین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔سلواہ پونا تا کھوڑ بنی سلواہ رابطہ سڑک کی افتتاح کے دوران موصوف نے کہاکہ عوامی فلاح و بہبود کیلئے تعمیر اتی عمل کو مسلسل جاری رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ علاقہ کی تعمیر و ترقی کے سلسلہ میں کئی عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن کی مدد سے جہاں لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر ہو گا وہائیں رابطہ سڑکیں بھی دستیاب ہونگی ۔مقامی لوگوں نے موصوف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس عمل کو جاری رکھا جائے گا جبکہ مذکورہ رابطہ سڑک کو بھی جلدازجلد مکمل کرنے میں کامیابی حاصل کر لی جائے گی ۔