ڈی ڈی سی حلقہ انتخاب کرناہ پر اپنی پارٹی کی جیت

 سرینگر //کرناہ تحصیل میں ڈی ڈی سی انتخابات کی ووٹنگ کی گنتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور اپنی پارٹی نے ڈی ڈی سی حلقہ انتخاب کی اس نشست پرقبضہ جما لیا ہے۔مذکورہ پارٹی کی نعیمہ حمید نے اپنے قریبی حریف کنیز فاطمہ کو 985ووٹوں سے شکست دی۔
اعداد و شامر کے مطابق نعیمہ نے 3768ووٹ حاصل کئے جبکہ کنیز فاطمہ نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے 2785ووٹ حاصل
کئے۔
ایک اور آزاد امیدوار کلثومہ قیوم 2685ووٹ حاصل کر سکیں ، کانگریس کی ٹکٹ پر انتخاب لڑ نے والی نائلہ طارق نے 2048ووٹ حاصل کئے جبکہ این سی امیدوار رابیہ قیوم 1999ووٹ ہی حاصل کر سکی۔
کرناہ میں 33ہزار ووٹران میں سے صرف 18ہزار کے قریب رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔
نعیمہ حمید ڈی ڈی سی حلقہ انتخاب 13سے ضلع ڈیولپمنٹ کونسلر منتخب ہوئی ہیں۔
دریں اثناءاپنی پارٹی نے کرناہ سے جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے گبرہ میں ڈھول بجائے۔ کرناہ کی تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران
نے نعیمہ حمید کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔