ڈی ڈی سی انتخابات کے آخری مرحلے کی ووٹنگ شروع

سرینگر// ضلعی ترقیاتی کونسل اور پنچایتی و بلدیاتی اداروں کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے8 ویں اور آخری مرحلہ میں سنیچر کو 28 حلقوں میں ووٹنگ کا آغاز ہوگیا۔
یہ ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوئی اور یہ دوپہر دو بجے تک جاری رہے گی۔
آج کے انتخابات کیلئے 168 امیدوار میدان میں ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق ضلعی ترقیاتی کونسل کے آج منعقد ہونے والے آخری مرحلے کیلئے موثر حفاظتی اقدامات کے گئے ہیں۔
آج 28 حلقوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں جن میں 13 کشمیر میں اور 15 جموں میں ہیں۔ آج 168 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 83 کشمیر سے اور 85 جموں سے ہیں۔اس مرحلے کی پولنگ کیلئے کل 4 لاکھ 43 ہزار 640 ووٹرحق رائے دہی کیلئے اہل ہیں۔
آج کی پولنگ کیلئے 1703 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 1028 کشمیر میں اور 675 جموں میں ہیں۔