ڈی ڈی سی انتخابات: تیسرے مرحلے کی پولنگ کا آغاز، 305 امیدوار میدان میں

سری نگر// جموں و کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے تیسرے مرحلے میں جمعہ کو ووٹنگ کا آغاز ہوگیا۔
حکام کے مطابق آج ڈی ڈی سی انتخابات کے تیسرے مرحلے اور پنچوں / سرپنچوں کے ضمنی انتخابات کو احسن اور پرامن طریقے سے منعقدکرانے کے لئے سیکورٹی کا اعلیٰ بند و بست عمل میں لایا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آج ڈی ڈی سی انتخابات کے سلسلے میں 33 حلقوں میں ووٹنگ جاری ہے جن میں سے کشمیر ڈویژن کے 16 اور جموں کے 17 حلقہ انتخابات شامل ہیں۔
تیسرے مرحلے کی پولنگ صبح 7 بجے شروع ہوگئی اور یہ سلسلہ دوپہر 2 بجے تک جاری رہے گا۔
وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ پیر پنچال اور چناب خطوں سے بھی پر امن ووٹنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جہاں کہیں درمیانہ درجے اور کہیں بھاری پیمانے کی ووٹنگ ہورہی ہے۔