ڈی ڈی سی الیکشن:6گھنٹوں میں39.69 فیصد ووٹنگ ،بڈگام میں سب سے زیادہ47فیصد

سرینگر// جموں کشمیر میںضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں ہفتہ کو پہلے چھ گھنٹوں کی پولنگ کے دوران39.69فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبہ کشمیر کے کپوارہ ضلع میں صبح1بجے تک 34.1077فیصد،بانڈی پورہ میں34.18فیصد،بارہمولہ میں25.68فیصد،گاندربل میں36.26فیصد،سرینگر میں 29.94فیصد،بڈگام میں سب سے زیادہ47.44فیصد،پلوامہ میں.6.08فیصد،شوپیان میں22.375 فیصد،کولگام میں24.49فیصد اور اننت ناگ ضلع میں26.65فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
سرکارکی طرف سے جاری ایک بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ پولنگ مراکز کے سامنے رائے دہندگان کی لمبی قطاریں نظر آرہی ہیں اور ووٹر اپنی رائے کا اظہار کرنے کیلئے منتظر ہیں ۔