سرینگر//جموں کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کی جاری ووٹ شماری کے رجحانات سے پتہ چلتا ہے کہ مختلف مقامی سیاسی پارٹیوں کے مشترکہ پلیٹ فارم عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے بیچ کانٹے کی ٹکر ہے۔
گوکہ پھانسہ کسی کے بھی حق میں پلٹ سکتا ہے تاہم ابھی دونوں کے مابین زیادہ فرق نہیں ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق ابھی تک عوامی اتحاد کے اُمیدوار38جبکہ بی جے پی اُمیدوار 39سیٹوں پر آگے ہیں۔
ڈی ڈی سی انتخابات کیلئے ووٹ شماری آج صبح نو بجے سے جاری ہے اور اس سلسلے میں حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔