ڈی سی کپوارہ نے لولاب میں دفاتر اورتعلیمی اداروں کا معائنہ کیا

کپوارہ// ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر نے لولاب کا تفصیلی دورہ کرکے مختلف سرکاری دفاتر کے علاوہ تعلیمی اداروں کے کام کاج کاجائزہ لیا ۔دورے کے دوران ترقیاتی کمشنر نے چیرکوٹ،دورا،گنگہ بُگ ،سوگام اوردیگر کئی علاقوں کا دورہ کرکے سرکاری دفاتراورڈگری کالج سوگام سمیت متعدد تعلیمی اداروم کا معائنہ کیا۔اُن کے ہمراہ ایس ڈی ایم لولاب اورتحصیلدار سوگام بھی تھے۔سرکاری دفاتر اور سکولوں کے معائنے کے دوران ترقیاتی کمشنر نے ملازمین کو عملے کو فرض شناسی اور ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے پر زوردیا تاکہ عام لوگوں کو بہتر بنیادی خدمات میسر ہوسکیں۔ترقیاتی کمشنر نے پرنسپلوں اور ہیڈ ماسٹر صاحبان کو تعلیمی اداروں میں درس وتدریس کے نظام میں مزید بہتری لانے کی ہدایت دی جبکہ سی اوکپوارہ کو تعلیمی انتظامات کے تحت کسی تاخیر کے بغیر درسی عملے کی تعیناتی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی تاکہ علاقے میں تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔خالد جہانگیر نے محکمہ شیپ ہسبنڈری اورباغبانی شعبوں کے کام کاج کابھی جائزہ لیا۔انہوںنے باغبانی آفیسران پر جانکاری کیمپوں کا انعقاد کرنے کی ہدایت دی تاکہ کسانوں کو سائنسی خطوط پر اعلیٰ معیاری میوہ پودے لگانے کے بارے میں جانکاری دی جاسکے۔