ڈی سی کا بانہال ،کھڑی،اکھڑال کے لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال

رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ نے ضلع کے بانہال ،کھڑی،اکھڑال کا دورہ کرکے بازیابی کاموں کا جائزہ لینے کے علاوہ اشیائے ضرورریہ کی سپلائی پوزیشن کا جائزہ لیا۔ اس سے قبل ڈی سی نے سب۔ضلع ہسپتال بانہال کادورہ کرکے عملہ کی باقاعدگی کا جائزہ لیا  اور مریضوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرکے ادویات کی دستیابی اور طبی سہولیات کا معائینہ کیا۔انہوں نے افسروں سے مریضوں کو بہتر طبی خدمات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ڈی سی نے کھڑی،اکھڑال،کاونہ اور باوا تحصیلوں کے لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور انکے مشکلات اور مسائل کی جانکاری حاصل کی اور موقعہ پر ہی متعدد مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے افسروں کو اپنے صد ردفاتر میں حاضر رہنے اور ناساز موسم کی وجہ سے افرادی قوت اور مشینری کے ہمراہ چوکس رہنے کی ہدایت دی۔انہوںنے افسروں کو راشن ، ایل پی جی ،تیل خاکی اور دیگر اشیاء کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔ ڈی سے نے تحیصلداروں کو برفباری اور پسیاں گر آنے کی وجہ سے ہوئے نقصان کاجائزہ لینے کی بھی ہدایت دی۔انہوں نے تودے گر آنے والے علاقہ اد مرگ کا بھی دورہ کیا اورانہیں ریڈ کراس کی جانب سے فی زخمی کو 5000روپے کی معاونت فراہم کی۔انہوں نے بانہال علاقہ میں متعدد ترقیاتی کاموں کا بھی معاینہ کیا ۔انہوں نے متعلقین کو زیر تکمیل پروجیکٹ کو بر وقت مکمل کرنے کی ہدایت دی،تاکہ انہیں فعال بنایا جا سکے۔