ڈی سی پونچھ کا دورہ ڈوگراں پشانہ

سرنکوٹ//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہول یادو نے سرنکوٹ کے ڈوگراں پشانہ علا قہ کا دورہ کر کے ’بیک ٹو ولیج ‘پروگرام تحت عوام کو درپیش مسائل کاجائزہ لیا ۔اس دوران ان کے ہمراہ ایس ڈی ایم سرنکوٹ ودیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔مقامی لوگوں نے عوامی مسائل کا سامنے رکھتے ہوئے کہاکہ ان کو سڑکوں کے علا قہ پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ،بجلی کی نا یابی ،سکولوں اور طبی اداروں میں بنیادی سہولیات کی قلت کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔اس دوران عوامی مسائل کو قلمبند کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو یقین دلا یا گیا کہ عوامی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہاکہ مذکورہ علا قہ میں امسال میوہ جات کی فصلیں پوری طرح سے تباہ ہو ئی ہیں تاہم اس سلسلہ میں مقامی نمبر دار نے انتظامیہ کا جانکاری فراہم ہی نہیں کی جس پر نمبر دار کو معطل کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ڈوگراں پشانہ کی عوام کو سڑک و دیگر بنیادی سہولیات کی اشد ضرورت ہے اور اس سلسلہ میں انتظامیہ کی جانب سے بہترین اقدامات اٹھا ئے جائینگے۔