پونچھ//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ محمد اعجاز اسد نے عہدہ سنبھالنے کے فوری ضلع ہسپتال سمیت متعدد طبی مراکز کا اچانک معائنہ کرکے کام کاج کا جائزہ لیا جس دوران کئی ڈاکٹر و دیگر عملہ غیر حاضر پایاگیا جبکہ کچھ مراکز مقفل بھی بند تھے ۔سوموار کی رات گیارہ بجے انہوںنے ضلع ہسپتال پونچھ کا اچانک دورہ کرکے عملہ کی کارکردگی اور وارڈوں میں مریضوں کو فراہم کی گئیں سہولیات کا جائزہ لیا ۔اس دوران انہوں نے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر ممتاز بھٹی ، میڈیکل سپرانٹنڈنٹ اور دیگر عملہ کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ چوبیس گھنٹے کام کرکے لوگوں کو سہولیات پہنچائی جائیں۔موصوف نے پرائمری ہیلتھ سنٹر لسانہ اور پرائمری ہیلتھ سنٹر فضل آباد کا بھی اچانک دورہ کیا جن کو مکمل طور بند پایا گیا ۔ انہوں دیگر کئی صحت مراکز کا دورہ کرکے وہاں سہولیات کا جائزہ لیا جہاں کئی ملازمین غیرحاضر پائے گئے۔ اس دوران انہوں نے بلاک میڈیکل افسر سرنکوٹ کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے اس بات کی وضاحت طلب کی ہے کہ ان کے بلاک میں کیوں مراکز بند ہیں ۔مقامی لوگوںنے اس اقدام پر ڈپٹی کمشنر کی سراہنا کی ہے۔