ڈی سی نے ریاسی سبزی منڈی کا معائینہ کیا

ریاسی // ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر ساگر دتاترے ڈوئیفوڈ نے بدھ کے روز یہاں موضع ماری۔بی میں 7 کنال کی اراضی پر تعمیر ہو رہے سبزی مارکیٹ کا معائینہ کیا ۔اس موقعہ پر ڈی سی نے مقامی کسانوں اور معزز شہریوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور انہیں اس بازار کا استعمال اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لئے کرنیکی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ سبزی مارکیٹ تیار ہوجائے گا تو یہ مقامی میوہ اور سبزیاں پیدا کرنے والوں کے لئے کافی سود مند ثابت ہوگا۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ مقامی کسان آرگنک کھیتی کر کے فصل پیدا کر رہے ہیں ،جسکی مارکیٹ میں کافی مانگ ہے۔انہوں نے کہا کہ جب یہ جگہ تیار ہو جائے گی تو یہ مقامی کسانوں اور جموں و دیگر اضلاع کے کاروباریوں کے لئے اکٹھا ہونے کی  ایک جگہ بھی بن جائے گی ۔