ڈی سی رام بن نے سناسرکیلئے مہم جوئی ٹیم کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

رام بن //ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت الاسلام نے 48 طلباء کے ایک گروپ کو سناسر کی ٹریکنگ مہم کے لیے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔پانچ روزہ ٹریکنگ مہم کیمپ کا انعقاد محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس نے کیا ہے اور اس میں حصہ لینے والے طلباء کو ضلع کے چھ مختلف ایجوکیشن زونز سے نکالا گیا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ اس قسم کی تقریبات سے طلباء کو ان کی قابلیت، صبر و تحمل اور کمزوریوں اور ہنر کا ادراک کرنے کا موقع ملے گا جس سے ان کے مستقبل میں مدد ملے گی۔شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے، ڈی سی نے ان پر زور دیا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی شخصیت کو ایک اچھے کھلاڑی کے ساتھ ساتھ معاشرے کی قیادت کرنے کے قابل ذمہ دار شہری کے طور پر تشکیل دیں۔انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ راستے میں پڑے کچرے کو جمع کریں تاکہ علاقے کے لوگوں میں سوچھ بھارت مشن کو فروغ دیا جا سکے۔انہوں نے DYSSO کو ہدایت کی کہ وہ شرکاء کو ٹریکنگ کی مہارت اور اخلاقی خیالات فراہم کرنے کے علاوہ انہیں مناسب سہولیات فراہم کریں۔ڈی وائی ایس ایس او نے بتایا کہ طلباء پانچ روزہ ٹریکنگ پروگرام کے دوران سناسر کے علاقوں کو تلاش کریں گے۔