راجوری //ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری راجیش کمار شون نے ضلع میں جاری تعمیراتی پروجیکٹ کا معائینہ کرکے متعلقہ آفیسران کو ہدایت جاری کیں کہ ان پروجیکٹوں کو جلداز جلد مکمل کیا جائے ۔اس موقعہ پر آفیسر موصوف کے ہمراہ ایس ای محکمہ پی ڈبلیو ڈی ،ایس ای جل شکتی ،ایگز یکٹو انجینئر محکمہ پی ڈبلیو ڈی ،ایگز یکٹو انجینئر محکمہ جل شکتی ودیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔آفیسر موصوف نے پرانے بس سٹینڈ ،بیلہ روڈ ،ٹنڈوال تا سڈیال پل ودیگر سڑکوں اور واٹر سپلائی سکیموں پر چل رہے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔پرانے بس سٹینڈر کے سلسلہ میں متعلقہ محکمہ نے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ جلد ہی بلیک ٹاپنک کا عمل مکمل کرلیا جائے گا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ جلدازجلد پروجیکٹ کو مکمل کیا جائے ۔اس کے علاوہ آفیسر موصوف کو بیلہ سڑک ،عبداللہ پل ودیگر پروجیکٹوںکے کام کے سلسلہ میں جانکار ی فراہم کی ۔اس کے علاوہ پوٹھہ موڑ تا کیری منیال سڑک کے جائزے کے دوران محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے آفیسران نے بتایا کہ 18کروڑ لاگت سے مذکورہ پروجیکٹ کو منظوری دی گئی تھی ۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت 24کلو میٹر مذکورہ سڑک کی بلیک ٹاپنگ کا عمل جاری ہے ۔ڈی سی راجوری نے مذکورہ پروجیکٹوں کے سلسلہ میںہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ ان کو جلدازجلد مکمل کیا جائے تاکہ عام لوگوں کو سہولیات میسر ہو سکیں ۔