اننت ناگ //ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ خالد جہانگیر نے پولیس ،تاجروں، ٹرانسپورٹ اورٹریفک وسول ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران اننت ناگ قصبہ میں ٹریفک نظام میں باقاعدگی لانے کے لئے اقدامات پر غور وخوض کیا۔ ٹریفک جامنگ پر قابو پانے کے لئے ترقیاتی کمشنر نے صدر ٹریدڑس فیڈریشن اننت ناگ اور دکانداروں و تاجروں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی اور اُن سے آرأ حاصل کیں۔ اس موقعہ پر بتایاگیا کہ ٹریفک منیجمنٹ میں ابتری اور ڈرائیوروں اورعام لوگون کی طرف سے ٹریفک قوانین پر عملد رآمد نہ کرنے سے قصبہ میں پورا ٹریفک نظام درہم برہم ہوکررہ گیا ہے۔ترقیاتی کمشنر نے شرکأ کی آرأ غور سے سُنیں اوریقین دہانی کرائی کہ عوام کی انفرادی اور اجتماعی کوششون سے ٹریفک نظام میں باقاعدگی کو یقینی بنایا جائے گا۔اس دوران ٹریڈرس فیڈریشن اوردیگر یونینوں کی تجاویز پر ترقیاتی کمشنر نے ای ،ایم سی،اے آر ٹی او ،تحصیلدار ،ڈپٹی ایس پی اور ایگزیکٹیو انجینئر ،آر اینڈ بی کو ایک ہفتے کے اندر اندر آٹو لوڈکئیر یر اور دیگر ٹرانسپورٹروں کے لئے جگہ کا تعین کرنے کی ہدایت دی تاکہ ٹریفک کی آمدورفت میں باقاعدگی یقینی بن سکے۔
ڈی سی اننت ناگ کی ٹرانسپورٹروںاورتاجروں کیساتھ میٹنگ
