ادھم پور//ضلع کیپیکس بجٹ کے تحت جاری پاور ڈیولپمنٹ پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے، ڈپٹی کمشنر ادھم پور، کریتکا جیوتسنا نے یہاں کانفرنس ہال ڈی سی دفتر کمپلیکس میں محکمے کے افسران اور فیلڈ اہلکاروں کی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ کی شروعات میں، ایگزیکٹو انجینئر محکمہ بجلی جاوید احمد اختر نے ضلع میں بجلی سیکٹر کے تحت جاری ترقیاتی کاموں اور دیگر سکیموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ تمام منظور شدہ کاموں کا تخمینہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ محکمہ کو ہدایت دی گئی کہ وہ تمام زیر التواء ایس او ایس کام جولائی 2022 کے آخر تک مکمل کرے۔پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے، ڈی سی نے ایگزیکیوٹنگ ایجنسیوں سے کہا کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اہداف کو پورا کرنے کے لیے دیگر محکموں کے ساتھ مل کر مین اور مشینری تیار کریں۔ ڈی سی نے افسران پر زور دیا کہ وہ شفافیت کو برقرار رکھیں اور رواں مالی سال کے مقررہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے جوش اور لگن سے کام کریں۔