سرینگر/نیوز ڈیسک / جموں و کشمیر کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے سمبورہ پامپور میں سب انسپکٹر فاروق احمد کے گھر جا کرمہلوک کے خاندان کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔اے ڈی جی پی آرمڈ/آئی آر جے اینڈ کے شری ایس جے ایم گیلانی، آئی جی پی کشمیر وجے کمار، ڈپٹی انسپکٹر جنرل جنوبی کشمیر عبدالجبار، ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف کمانڈنٹ 185 بلین سی آر پی ایف ارون کمار جیٹلی، ڈی جی پی نے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اور محکمہ پولیس کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔اہل خانہ سے بات کرتے ہوئے ڈی جی پی نے جموں و کشمیر پولیس میں افسر کی خدمات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس محکمہ اہل خانہ کے ساتھ اس دکھ کی گھڑی میں برابر کا شریک ہے ۔شری فاروق احمد میر کو جموں و کشمیر پولیس میں سال 1998 میں بطور کانسٹیبل تعینات کیا گیا تھا اور 2008 میں محکمانہ امتحان میں کوالیفائی کرنے کے بعد انہیں Sgct (M) کے طور پر تعینات کیا گیا تھاپچھلے سال دسمبر میں افسر کو SI (M) کے طور پر ترقی دی گئی تھی اور IRP 23rd Bn میں OSI کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔ اس ماہ کی 17 تاریخ کو انہیں ملی ٹنٹوں نے ہلاک کر دیا ۔