ڈی جی سی آر پی ایف کا ترال دورہ

ترال//سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل آر آر بٹنا گر نے کہا ہے کہ مقامی جنگجو گھر واپس آکر نئی زندگی کی شروعات کریں۔ ترال دورے کے دوران 180 بٹالین ہیڈکوارٹر پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے  انہوں نے کہاکہ سی آر پی ایف کسی بھی مقابلے کے لئے تیار ہے اور اس وقت امن و قانون کے ساتھ ساتھ جنگجو مخالف آپریشنوں میں پیش پیش رہ کر بہتر کار کردگی کا مظاہرہکررہی ہے ۔انہوں نے مقامی جنگجووں سے اپیل کی کہ وہ بندوق کو خیر باد کہہ کر اپنی نئی زندگی کی شروعات کر یں۔انہوں نے کہا کہ وادی میں دہشت گردی کے لئے زیرو ٹالرنس قائم رہے گی لیکن مقامی جنگجوئوں کے بارے میں فورسز کا خیال ہے کہ ان میں جو تشدد کا راستہ اختیار کئے ہوئے ہیں، اور جو واپس آنا چاہتے ہیں ، انہیں ایک موقعہ دیا جانا چاہیے۔انکا کہنا تھا کہ کئی مقامی نوجوانوں کے چھوٹے بچے ہیں اور انکے بچوں کو انکی ضرورت ہے،لہٰذا وہ واپس آگر سکھ چین کی زندگی بسر کریں کیونکہ انہیں جہاد کے نام پر اکسایا گیا ہے حالانکہ اصلی جہاد انکے والدین کی خدمت ہے اور اپنے بچوں کی پرورش ہے۔