’ڈی اے پی‘ کا پونچھ میں سرکار مخالف احتجاج سینکڑوں کارکنان کی موجودگی میں ڈی سی پونچھ کو میمورنڈم پیش

حسین محتشم

پونچھ//آزاد ڈیموکریٹک پارٹی نے سرکاری اراضی کی بے دخلی حکمنامے کے خلاف پونچھ میں ایک زبردست احتجاجی ریلی ڈی ڈی سی ممبر ریاض بشیر ناز کی قیادت میں برآمد کی گئی جس میں ہزراروں افراد نے شامل ہو کر زوردار نعرے بازی کی۔ریلی پریڈ پارک پونچھ میں اختتام پزیر ہوئی جہاں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگوں کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔سینئر لیڈر اے ڈی پی اور ممبر ضلع ترقیاتی کونسل لورن ریاض بشیر ناز نے کہا کہ سرکاری آراضی کی بے دخلی حکمنامے سے لوگوں کے ساتھ سراسر ناانصافی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کبھی برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔جموں و کشمیر میں جو زمین آراضی رقبہ سرکار گاس چرائی یا سرکاری رقبہ میں مکانات تعمیر ہوئے ہیں یادوکانیں وغیرہ انکو خالی کرنے کا رنیو ڈیپاٹمنٹ کو حکم جاری کیا ہے اس اڈر سے غریب عوام کے ساتھ بہت بڑی نہ انصافی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس شخص کے پاس اتنی ہی زمین ہے جس میں اسکا مکان تعمیر ہے تو وہ غریب کہا جائے گا۔انہوں نے کہا گورنمنٹ سے غریب عوام بہت بڑی امیدیں لگائے ہوئے تھی لیکن اس کے بدلے غریبوں سے زمین چھینی جاری ہے غریبوں کو ستایا جارہاہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ لیفٹیننٹ گورنر کے سلسلہ میں لوگوں کو راحت پہنچانے کے لئے اپنا کلیدی کردار نبھائیں گے۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر کو ایک تحریر یاداشت پیش کی گئی۔