ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر راجوری کا تھنہ منڈی میں استقبال

 
تھنہ منڈی //تھنہ منڈی میںسیول سو سائٹی کی طرف سے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر راجوری کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی ضلع میں تعیناتی کے دوران ضلع میں پولیس انتظامیہ کی کارکر دگی مزید بہتر ہو جائے گی ۔یاد رہے کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سرندر کھڈیال کو حال ہی میں راجوری میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر تعینات کیا گیا ہے ۔ان کی تھنہ منڈی آمد پر ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مشتاق احمد شال بلاک صدر نیشنل کا نفرنس ،سماجی کارکن شمیم احمد مغل بار صدر تھنہ منڈی ایڈوکیٹ سردار ارشد سمیال، سماجی کارکن و سابق صدر یوتھ راجوری حاجی محمد مقبول رینہ، افتاب بٹ، عبدالحمید ڈار، محمد حنیف کملاک، عبدالحق ٹھکر، محمد رزاق پٹھان، محمد اشفاق کے علاوہ کافی تعداد میں لوگ موجود تھے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آفیسر موصوف اس سے قبل تھنہ منڈی میں بطور ایس ایچ ائو بھی اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں جبکہ اس کے علا وہ انہوں نے نوشہرہ اور سندر بنی میں بھی کام کیا ہے ۔سیول سوسائٹی کے اراکین نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ان کے دور میں ضلع میں غیر قانونی کاموں کی شرح میں کمی آئے گی ۔اس کے بعد انہوں نے شاہدرہ شریف درگارہ پر بھی حاضری دی ۔