عارف بلوچ
اننت ناگ//جموں کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کل مٹن اننت ناگ میںڈی ایس پی ہمایوں مزمل کے نام سے منسوب ماڈل پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا۔پولیس سربراہ نے مہلوک ڈی ایس پی کے والد غلام حسن بٹ کی موجودگی میںافتتاح کیاجبکہ انکے ہمراہ اے ڈی جی پی وجے کمار،ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رئیس احمد،ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سید فخرالدین حامد،ڈی ڈی سی چیرمین پرسن محمد یوسف گورسی،ایس ایس پی اننت ناگ و مختلف سیاسی،سماجی و سیول سوسائٹی کے ممبران کے علاوہ مقامی لوگ موجود رہے۔