راجوری// جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے راجوری میں جمعرات کے روز راجوری،پونچھ رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس دیپک کمار سلاتھیہ کے اعزاز میں ایک شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔، جو جمعرات کو تین دہائیوں کی ملازمت سے سبگدوش ہو گئے ہیں۔ ضلع پولیس لائنز راجوری میں منعقدہ تقریب میں ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس، اے ایس پئیز ،ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انچارج پولیس پوسٹوں کے علاوہ پولیس کے سینکڑوں اہلکاروں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میںڈی آئی جی نے ضلع پولسی راجوری کی جانب سے اسنکے دو سال کی مدت کے دوران پولیس کا کام اچھی طرح سے انجام دینے کی ستائش کی ،جسکی بدولت سے ضلع میں امن و امان قائم و دائم رہا۔انہوںنے تمام اہلکاروں و رینکوں کو مستقبل میں بھی ایمانداری اور لگن سے کام کرنے پر زور دیا۔اس موقعہ پر ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس نے سبگدوش ہو رہے ڈی آئی جی کی حصولیابیوں کو اجاگر کیا اور انہیں م،نجان ضلع پولیس ریٹائرمنٹ کے بعد خوشحال زندگی کی خواہش کا اظہار کیا ۔