ڈگڈول حادثہ کا زخمی چل بسا

بانہال// جموں سرینگر شاہراہ پر واقع ڈگڈول کے علاقے میں بدھ کی شام ٹینکر کی ٹکر کے بعد شاہراہ سے نیچے گری ٹاٹاسومو گاڑی میں زخمی ہوئے تین میں سے ایک شخص نے جمعرات کی علی الصبح شیر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سرینگر میں دم توڑدیا۔ اس حادثے میں دیگر دو زخمی ضلع ہسپتال رام بن میں زیر علاج ہیں۔ پولیس نے زخموں کی تاب نہ لاکر لقمہ اجل بنے شخص کی شناخت محمد اقبال نائیک ساکنہ سراچی کھڑی بانہال کے طور کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد اقبال نائیک ڈی ڈی سی الیکشن ڈیوٹی کے سلسلے میں گول جارہاتھاکہ رام بن پہنچنے سے پہلے ہی یہ گاڑی مخالف سمت سے آنے والی ٹینکر کی ٹکر کے بعد سڑک سے لڑھک گئی تھی جس میں تین افراد زخمی ہوئے تھے جن میںاقبال زخموں سے جانبر نہ ہوکر صورہ انسٹی چیوٹ میں دم توڑ بیٹھے۔