ڈگڈول اور پاڈر حادثات میں7افراد زخمی

بانہال+کشتواڑ // ڈگڈول رام بن اور پاڈر کشتواڑ میں سڑک کے دو مختلف حادثات میں 7افراد زخمی ہوگئے ۔رام بن اور بانہال کے سیکٹر میں اتوار کے روز  بارشوں کے نتیجے میں سڑک پر پیدا ہوئی سلپ کے نتیجے میں ایک کار کے پلٹنے کی وجہ سے پانچ مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں اور انہیں ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ کار نمبر 3576 JK-18B ڈگڈول کے مقام پر بظاہر سلپ کی وجہ سے سڑک پر ہی پلٹ گئی اور ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں اور انہیں ضلع ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد رخصت کیا گیا ۔ اس کے علاوہ بارشوں کی وجہ سے سڑک پر پیدا ہوئی سلپ اور فورلین سڑک پر تیز رفتار ڈرائیونگ کے نتیجے میں ایک ٹیمپو اور ایک ٹرک بھی سڑک کے دائیں بائیں کھسک گئے تاہم کسی نقسان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ادھرکشتواڑ کے علاقہ پاڈر میں بعد دوپہر سڑک حادثے میں دوافراد زخمی ہوگئے جنھیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔یہ واقعہ بعد دوپہر پاڈر کے افانی نالے کے قریب پیش اایا جب بلیرو گاڑی زیرنمبر JK17A۔ 0930ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک پر پلٹ گئی جس میں کل دو افراد سوار تھے جبکہ گاڑی کو مکمل طور نقصان ہوا تاہم دونوں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر قرار دی جارہی ہے۔