ڈگر ی کالج پونچھ میں پولیس نے تمدنی پروگرام منعقد کیا

 
منڈی//پونچھ پولیس کی جانب سے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت ڈگری کالج پونچھ میں ایک تمدنی پروگرام کا اہتمام کیا گیاجس میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہول یادوبطور مہمان خصوصی شامل ہو ئے جبکہ ان کے علا وہ پرنسپل ڈگری کالج پونچھ تیجیندر سنگھ ودیگر معززین بھی موجود تھے ۔اس موقعہ پر سکولی طلباء کی جانب سے تمدنی پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھاجس کے دوران ضلع کے معروف شاعروں نے بھی اپنا کلام پیش کیا ۔ایس ایس پی پونچھ نے اپنے خطاب میں کہا ضلع پولیس کی جانب سے سیوک ایکش پروگرام کے تحت مختلف پروگرام کروائے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ منشیات کے عادی نوجوانوں کیلئے پولیس کی جانب سے منشیات مخالف سنٹر قائم کئے گئے ہیں جہاں پر ایسے نوجوانوں کی کونسلنگ کی جاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پولیس کی کوشش ہے کہ معاشرے سے منشیات اور اس کا کاروبار کرنے والے عناصر جنم ہی نہ لے سکیں ۔انہوں نے معززین سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کیلئے پولیس کیساتھ مل کر کام کیا جائے ۔