گندو//گورنمنٹ ڈگری کالج کلہوتران میں ایک مقا بلہ نعت خوانی کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے علاوہ مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔اسکول کے پرنسپل بشارت اقبال اس موقع پر بطور مہمانِ خصوصی موجود تھے۔افتتاحی کلمات میں کالج کے وائس پرنسپل ڈاکٹر تنویر حسین نے اس قسم کے پروگراموں کی افادیت پر روشنی ڈالی اور پیغمبر اسلام کی تعلیمات کی روشنی میں اخلاقی تعلیم کی اہمیت کے موضوع پر تفصیلی لیکچر دیا۔پروفیسر یاسر عرفات ندوی نے نعتیہ شاعری فن نعت گوئی کی تاریخ بیان کی۔اس موقع پر موجود جامع مسجد چنگا کے امام مولانا محمد عرفان ندوی قرآن کی اہمیت کے موضوع پر خطبہ دیتے ہوئے اس کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔مقابلہ نعت خوانی میں محمد عباس زرگر، ریاض احمد مصیب اور ڈاکٹر برکت علی نے ججوں کے فرائض انجام دئیے جب کہ پروفیسر محمد سلیم نے نظامت کی ذمہ داری نبھائی۔مدرسہ اسرارالعلوم نیلی نے مقابلے میں پہلی، گورنمنٹ ڈگری کالج کلہوتران نے دوسری اور جامعہ غنیۃ العلوم اخیار پور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پروگرام کے آخر پر ڈاکٹر برکت علی نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔