ڈوڈہ//گورنمنٹ ڈگری کالج کلہوتران میں کالج کے انچارج پرنسپل ڈاکٹر تنویر حسین کی صدارت میں ایک صحت بیداری پروگرام اور مباحثے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ماہرین اور طلباء و طالبات مقررین نے صحت مند رہنے کے اصولوں اور طریقوں کی وضاحت کی۔کالج کی لٹریری کمیٹی کے کنوینر اسسٹنٹ پروفیسر محمد سلیم نے افتتاحی کلمات میں پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور صحت سے متعلق مسائل پر تفصیلی لیکچر دیا۔ڈاکٹر یاسر عرفات ندوی نے طبِ نبوی کے موضوع پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور مختلف قسم کے پودوں اور جڑی بوٹیوں کے خواص بیان کئے۔متعدد طلباء مقررین نے بھی مقررہ موضوع پر تفصیل سے بحث کی۔انچارج پرنسپل تنویر حسین اور دیگر اساتذہ و طلباء مقررین نے کہا کہ صحت مند طرز زندگی کے اصول اپنا کر صحت کے حوالے سے جنم لینے والی بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔اْنہوں نے سامعین کو مختلف بیماریوں کی علامات اور اْن کے علاج سے متعلق اہم باتیں سمجھائیں اور صحت سے متعلق حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی مختلف اسکیموں کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی۔مباحثے میں ناصرراتھر نے پہلی، انیس متو نے دوسری اور ناصر ملک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پروفیسر برکت علی اور منصور احمد نے ججوں کے فرائض انجام دئیے کب کی ڈاکٹر موہن گلگوتر ہ نے شکریہ کہ تحریک پیش کی۔