ڈگری کالج کشتواڑ میں بیٹی بچائو،بیٹی پڑھائو پر مباحثہ کا مقابلہ

کشتواڑ //گورنمنٹ ڈگری کالج کشتوڑ کے این ایس ایس یونٹ کی جانب سے ہفتہ کے روز ’’بیٹی بچائو، بیٹی پڑھائو‘‘ کے موضوع پر ایک مقابلہ کا انعقاد کیا گیا، جس کا افتتاح اے ڈی سی کشتواڑ پون پریہار نے این ایس ایس پروگرام افسر فیصل مشتاق کچلو کی موجودگی میں کیا ۔ مقابلے میں تقریباً30 طلاب نے شرکت کی۔مقابلے میں پروفیسر سریتا پریہار، پروفیسر روما نا کمال اور پروفیسر وسیم رشید نے بطور جج اپنے فرائض انجام دئے ۔اس سے قبل اے ڈی سی کالج کے کانفرس ہال میں طلاب کی کافی تعداد میں موضوع پر تفصیلی جانکاری فراہم کی۔مقابلہ میں پہلی پانچ پوزیشنیں حاصل کرنے والوںمیں بالترتیب جعفر تابش، شوالی راٹھور، سواتی دیوی، راہل پریہار اور شہزادہ بانو شامل ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ جی ڈی سی کشتواڑ کا این ایس ایس یونٹ 100رضاکاروں پر مشتمل ہے اور گراں قدر خدمات انجام دینے پر ضلع و ریاستی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔