مینڈھر//گورنمنٹ ڈگری کالج مینڈھر میں آئی۔کیو۔اے،سی کی جانب سے ایک ” المنائی میٹ “ کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد کالج کے فارغ شدہ سابقہ طلبہ کو ایک ساتھ جمع کرنا تھا۔اس تقریب میں سابقہ طلبہ جو اس وقت زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں،نے کثیر تعدادمیں شرکت کی ۔تقریب کی صدارت کالج کے پرنسپل، پروفیسر شبیر حسین شاہ نے کی جبکہ پروفیسر محمد اکرم نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ سابقہ طلباءکاملن کالج کی مجموعی حصولیابیوں کی آئینہ دار ہوتی ہے جس سے کالج کی سمت و رفتار کا پتہ چلتا ہے۔اس کے بعد سابقہ طلبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے اپنے اپنے تجربات کو مشترک کیا۔ پروفیسرشبیر حسین شاہ، پرنسپل،گورنمنٹ ڈگری کالج مینڈھر نے اپنے صدارتی خطبے میں کہا کہ یہ ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے کہ ہم اپنے سابقہ طلبہ وطالبات سے ملاقی ہو رہے ہیں۔ انھوں نے سابقہ طلباءکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ اس کالج کے سفیر ہیں اور آپ کی کامیابی دراصل کالج کی کامیابی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم اپنے سابق طلباءکے تمام مشوروں کی قدر کرتے ہیں اور انھیں عملی جامہ پہنانے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ تقریب میں پروفیسر ایاز احمد چودھری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب میں طلبہ و طالبات کے علاوہ کالج فیکلٹی نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض پروفیسر محمد اکرم نے انجام دیے جبکہ شکریے کی تحریک ڈاکٹر عبدالروف، رابطہ کار،آئی۔کیو۔اے۔سی نے پیش کی۔
ڈگری کالج مینڈھرمیں سابقہ طلباءکی ملن تقریب منعقد
