ڈگری کالج مڑواہ میں عزت افزائی پروگرام کا اہتمام

کشتواڑ// مڑواہ ایجوکیشن مشن نے گورنمنٹ ڈگری کالج مڑواہ میں ایک پروقار پروگرام کا انعقاد کیا جس دوران مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کواعزازات سے نوازا گیا۔ مختلف شعبوں میں کامیابی حاصل کرنے والے 23 افراد کو مومنٹواور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔وجاہت اللہ نے پروقار تقریب میں کامیابی حاصل کرنے والوں کی فہرست پڑھ کر سنائی اور حاضرین کو خوش آمدید کہا۔پروگرام کے کنوینر اشتیاق احمد نے شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے دوران مڑواہ ایجوکیشن مشن کے اراکین، کالج کا عملہ اور لوگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔